۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کا ختم نبوت کے منکر کو غیر مسلم تسلیم کرنا خوش آئند؛ ابہام دور ہو گیا، کہا کہ قادیانی ریاستی حقوق کے لیے اپنی آئینی اور قانونی حیثیت کو تسلیم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے کہا ہے کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا ختم نبوت کے منکر کو غیر مسلم تسلیم کرنا خوش آئند ہے، پہلے فیصلے سے پیدا شدہ ابہام دور کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے کہ ختم نبوت کا منکر مسلمان نہیں ہو سکتا۔ ختم نبوت اسلام کی بنیاد اور اٹل حقیقت ہے۔ سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے میں جو غلطی ہوئی تھی ،عدالت نے کی طرف سے اسے دور کر کے ازالہ کر دیا ہے، جو کہ قابل تحسین ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد باقی اداروں کو بھی آگاہ ہونا چاہیے کہ اسلام تمام اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے۔ قادیانیوں کو ریاستی حقوق حاصل کرنے کے لیے اپنی آئینی اور قانونی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا ،اسلام افراد اور قوموں کے بجائے ظلم پر فیصلے کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .